ریاض:
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے آج ریاض میں واقع اپنے دفتر میں جرمنی کے متعدد تحقیقی و فکری مراکز سے تعلق رکھنے والے فکری رہنماؤں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کئی فکری امور پر گفتگو ہوئی، بالخصوص دنیا بھر میں مختلف شناختوں کے حامل بعض انتہاپسند نظریات کے منفی اثرات اور ان کے انسداد کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی۔
منگل, 7 October 2025 - 14:35