رابطہ عالم اسلامی نے اس سال عالمی یوم بصارت کے موقع پر وفاقی جمہوریہ نائجیریا میں ایک بڑے علمی، آگاہی اور طبی پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام کادونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے پیش کردہ نمایاں تحقیقی مقالات پر لیکچرز اور علمی مقابلے شامل تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ مریضوں کے معائنے کے لئے متحرک کلینک قائم کیا گیا، جہاں ادویات اور طبی عینکیں بھی فراہم کی گئیں۔
جمعرات, 9 October 2025 - 21:47