ڈاکٹر العیسی کا پارلیمنٹ و سینیٹ کی جامع مسجد میں خطبۂ جمعہ

ڈاکٹر العیسی کا پارلیمنٹ و سینیٹ کی جامع مسجد میں خطبۂ جمعہ

• اسلامی معاشروں کے مابین ہم آہنگی کو مشترکہ اقدار کی بنیاد پر فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے
• سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تعاون کے معاہدے کو دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کا مظہر قرار دیا

اسلام آباد:

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے، باضابطہ دعوت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ اور سینیٹ کی جامع مسجد میں خطبۂ جمعہ ارشاد فرمایا۔ اس موقع پر اراکینِ پارلیمنٹ، سینیٹ، بعض صوبوں کے گورنرز، وزراء اور بڑی تعداد میں نمازی شریک تھے۔

ڈاکٹر العیسی نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ اسلامی معاشروں میں اتحاد وہم آہنگی کو ان کی مشترکہ اقدار اور بنیادی اصولوں کی بنیاد پر مضبوط بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے اختلاف اور تفرقہ کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے پاکستانی معاشرے کے اتحاد، وسعت ظرفی اور باہمی احترام کے قابلِ تقلید نمونے کو سراہا۔

ڈاکٹر العیسی نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تعاون کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے گہرے، مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا آئینہ دار ہے، جو اپنے اندر کئی اہم پیغامات اور مثبت امکانات سموئے ہوئے ہے۔

ڈاکٹر العیسی کا پارلیمنٹ و سینیٹ کی جامع مسجد میں خطبۂ جمعہ
ڈاکٹر العیسی کا پارلیمنٹ و سینیٹ کی جامع مسجد میں خطبۂ جمعہ
ڈاکٹر العیسی کا پارلیمنٹ و سینیٹ کی جامع مسجد میں خطبۂ جمعہ
سنیچر, 18 October 2025 - 22:07