سوڈانی خود مختار کونسل کے چیئرمین،  فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل جناب عبدالفتاح البرہان نے سیکرٹری جنرل رابطہ و چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سے ٹیلی فونک گفتگو میں خوشی کا اظہار کیا

ڈاکٹر العیسی  سے ٹیلی فونک گفتگو میں:
سوڈانی خود مختار کونسل کے چیئرمین،  فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل جناب عبدالفتاح البرہان نے سیکرٹری جنرل رابطہ و چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سے ٹیلی فونک گفتگو میں، ان کے موجودہ دورۂ سوڈان اور پورٹ سوڈان میں قائم عارضی حکومتی ہیڈکوارٹر میں سوڈانی شخصیات، بالخصوص محترم وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے اراکین سے ملاقاتوں پر، خوشی کا اظہار کیا۔ محترم چیئرمین نے کہا کہ اگر وہ خرطوم ایئرپورٹ پر حالیہ حملے کی کوشش کے بعد اس کا معائنہ کرنے کے لیے پورٹ سوڈان سے باہر ہنگامی طور پر موجود نہ ہوتے، تو انہیں عزت مآب شیخ سے ملاقات کر کے بے حد خوشی ہوتی۔
 
سوڈانی خود مختار کونسل کے چیئرمین،  فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل جناب عبدالفتاح البرہان نے سیکرٹری جنرل رابطہ و چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سے ٹیلی فونک گفتگو میں خوشی کا اظہار کیا
جمعہ, 24 October 2025 - 23:44