سوڈان کے وزیرِ اعظم کی سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی سے ملاقات
دينی شعور کے فروغ اور معاشرتی امن کے استحکام میں علمائے کرام کے کردار پر باضابطہ نشست کا انعقاد
پورٹ سودان:
جمہوریہ سوڈان کے وزیرِ اعظم پروفیسر کامل ادریس نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا سرکاری طور پر خیرمقدم کیا، جو رابطہ کے ایک اعلیٰ وفد کے ہمراہ سوڈان کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم اور سیکرٹری جنرل رابطہ کے درمیان سرکاری سطح پر ایک تفصیلی اجلاس منعقد ہو ا، جس میں حکومتِ سوڈان کے وزراء اور وزیراعظم کے اعلیٰ مشیران بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں علمائے کرام کے اس کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا جو وہ شرعی حقائق کی وضاحت، دینی شعور کے فروغ اور معاشرتی امن کے استحکام کے لیے ادا کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم ادریس نے اس موقع پر اس اعتماد اور مؤثر کردار کی بھرپور تحسین کی جو رابطہ عالم اسلامی اور مسلم علماء کونسل کو عالمِ اسلام کے اندر اور بیرونِ دنیا میں حاصل ہے۔
سوموار, 27 October 2025 - 21:50