مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ سوڈان کے شہر الفاشر پر ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملوں کے دوران شہریوں کو نشانہ بنانے والے ہولناک جرائم اور خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے شہریوں کے تحفظ سے متعلق”جدہ اعلامیہ“کے مندرجات پر عمل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس تباہ کن جنگ کو روکنے کے لیے سنجیدہ اور مؤثر مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، جس نے سوڈانی عوام پر مصیبتیں اور آفات مسلط کی ہیں۔ بیان میں ہر اس عمل کو مسترد کیا گیا جو اس جنگ کو بھڑکانے، اسے طول دینے، اور سوڈانی عوام، ان کے اتحاد اور وسائل پر اس کے خطرناک نتائج مرتب کرنے کا سبب بنے۔
منگل, 28 October 2025 - 08:13