رابطہ عالم اسلامی کی الفاشر میں سعودی اسپتال پر مجرمانہ حملوں کی شدید مذمت
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ سوڈان کے شہر الفاشر میں ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے کئے گئے حملے کے دوران سعودی اسپتال کو نشانہ بنائے جانے والے سنگین اور مجرمانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اُن وحشیانہ جرائم کی شدید مذمت کی جو ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں، ان کے ہمراہ موجود افراد اور طبی عملے کو نشانہ بنا کر کئے گئے۔ یہ وہ ہسپتال ہے جو شہر میں آخری فعال طبی مرکز تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں تمام مذہبی اقدار، بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ڈاکٹر العیسی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے، ان سنگین خلاف ورزیوں کے فوری تدارک کے لیے اقدام کرے، اور ان کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔
بدھ, 29 October 2025 - 21:51