رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی افواج کی بزدلانہ بمباری کی شدید مذمت
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی حکومت کی افواج کی جانب سے غزہ پر دوبارہ کی جانے والی وحشیانہ بمباری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی ایک بڑی تعداد جاں بحق اور زخمی ہوئی۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان بزدلانہ حملوں کی مذمت کی جو قابض اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود انجام دیے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عالمی برادری فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، قابض حکومت کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے، اور غزہ سمیت تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اس کی منظم خلاف ورزیوں کا سلسلہ ختم کرائے۔
    
            جمعرات, 30 October 2025 - 22:31