سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں، اس کی حمایت اور میزبانی سے، ”جمادی الآخرۃ 1441ھ - فروری 2020ء “میں، (28) اقدامات  ان كے نفاذی طریقۂ کار کے ساتھ متعارف کرائیں

باشعور نوجوان امن اور ترقی کا ستون ہیں: ”نوجوانوں کو انتہا پسندی اور تشدد کے نظریات سے بچانے“ کے اقدامات
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں، اس کی حمایت اور میزبانی سے، ”جمادی الآخرۃ 1441ھ - فروری 2020ء “میں، (28) اقدامات  ان كے نفاذی طریقۂ کار کے ساتھ متعارف کرائیں ۔
یہ اقدامات رابطہ عالم اسلامی کے اس یقین کا مظہر ہیں کہ نوجوان عالمی امن کی تشکیل اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ اقدامات ایک مربوط سلسلہ تشکیل دیتے ہیں جو تعلیم سے شروع ہو کر خاندان اور معاشرے تک، اور پھر مختلف قسم کے بااثر پلیٹ فارمز تک پھیلا ہوا ہے، تاکہ نوجوانوں سے کئے جانے والے خطاب کو ہر اس چیز سے پاک کیا جاسکے جو تنازعات اور نفرت کو ہوا دیتی ہے، اور دشمنی اور نسل پرستی کو ابھارتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، مکالمے اور رواداری کی اقدار کو فروغ دینا، اور دنیا کے مستقبل میں عالمی امن اور معاشرتی ہم آہنگی کی مرکزیت کو مضبوط کرنا بھی اس کا مقصد ہے۔
ان اقدامات کی تشکیل میں حکومتوں اور پارلیمانوں کے سربراہان، اقوام متحدہ کے سفیروں، اور مذاہب وفکر کے پیروکاروں کے اعلیٰ رہنماؤں کی ایک منتخب جماعت، اور متعدد ماہر ماہرین تعلیم نے حصہ لیا۔

اتوار, 2 November 2025 - 20:21