آج دوپہر:
معاصر تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی مثال، جب “قصر الحمراء” نے ایک مسلم شخصیت کی میزبانی کی:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے غرناطہ شہر میں واقع “قصر الحمراء” کے لیکچر ہال میں ایک لیکچر دیا، جس کا عنوان تھا: ”اقوام متحدہ کے میثاق کے بعد اقوام کے درمیان تصادم اور تقسیم کے خطرات کو کم کرنے کے لیے مکالمے کی سفارت کاری میں تجربات اور آراء“۔
اس لیکچر میں “قصر الحمراء” فاؤنڈیشن کے صدر، غرناطہ کی نمائندگی کرنے والے ہسپانوی سینیٹ کے رکن، اور متعدد ماہرینِ تعلیم، مفکرین اور دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
لیکچر کے بعد، آپ کے ساتھ اس موضوع سے متعلق متعدد امور پر ایک مکالمہ ہوا۔
سوموار, 17 November 2025 - 19:02