ہسپانوی سینیٹ کے چیئرمین کی سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی سے ملاقات

ہسپانوی سینیٹ کے چیئرمین کی سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی سے ملاقات

میڈرڈ:
ہسپانوی سینیٹ کے چیئرمین  جناب پیدرو رویّان اوخیڈا نے دارالحکومت میڈرڈ میں سینیٹ کے ہیڈکوٹرز میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں رابطہ عالم اسلامی اور ہسپانوی سینیٹ کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی، نیز باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا—خصوصاً اس بات پر کہ تہذیبوں اور ثقافتوں کے درمیان مؤثر مکالمے اور رابطے کی اُن قدروں کو مزید تقویت دی جائے جو آج کے عالمی ماحول میں امن، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے قیام کے لیے ناگزیر ہیں، اور جو تہذیبی تصادم کے خدشات کا مؤثر جواب فراہم کرتی ہیں۔ اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کی اُن متعدد بین الاقوامی اقدامات اور پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا جو دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں کی خدمت، ان کی فلاح و بہبود، اور اپنے اپنے قومی معاشروں میں اُن کے مثبت، تعمیری اور ہم آہنگ کردار کے فروغ کے لیے نافذ کیے جا رہے ہیں۔

ہسپانوی سینیٹ کے چیئرمین کی سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی سے ملاقات
ہسپانوی سینیٹ کے چیئرمین کی سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی سے ملاقات
ہسپانوی سینیٹ کے چیئرمین کی سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی سے ملاقات
بدھ, 19 November 2025 - 20:26