رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے جمہوریہ سری لنکا میں پیش آنے والے دہشت گرد واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت۔
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ سری لنکا کی تاریخ میں پیش آنے والے بدترین دہشت گرد واقعات کی مذمت کی ،جس میں مختلف مقامات میں گرجا گھروں اور فائیو اسٹار ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا ،جس کے نتیجے میں میں دسیوں معصوموں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا اور کا فی زخمی ہوئے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر عالمی ادارہ برائے علمائے اسلام عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ وحشیانہ کاروائیاں ان دہشت گرد خیالات کی برائی کی سطح کی عکاسی کرتی ہیں جو بلا استثناء سب کے لئے خطرہ ہیں اور رابطہ ہمیشہ سے یہ کہتا رہاہے دہشت گردی کا کوئی مذہب، جگہ اور وقت نہیں ہوتا،کل یہ واقعات نیوزی لینڈ کے پُر امن مساجد میں ہوئے تھے اور آج یہی واقعات سری لنکا میں پُر امن گرجاگھروں میں دہرائے گئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ان بھیانک جرائم نے انسانی ضمیر کو لرزا دیا ہے اور اس مسئلے کی سنگینی اور چیلنج کے بارے میں خبردارکیا ہے،اس دہشت گردی کی آفت کے مقابلے کے لئے اور اپنے درمیان یکجہتی کے قیام کے لئے بین الاقوامی برادری کو مل کر عزم وہمت سے سب سے پہلے نفرت اور عداوت کے نعروں کا سدّ باب کرنا ہوگا ،اپنے مزعومہ مقاصد کے حصول کے لئے یہ نعرے انتہاپسندی کے مہم میں مختلف علامات اور اسباب میں سب سے پیش پیش ہیں،اس کے علاوہ یہ تہذیبی تنازعات کے نظریات کو مسلسل تناؤ کا ذریعہ بنائے کھتے ہیں تاکہ اپنے انتہاپسندی کے کناروں پر برائی اور فتنے کے سرغنوں سے ملیں،انہیں اس سے کوئی سروکار نہیں کہ الہی اقدار انسانیت میں نیکی ہمدردی آزادی اور امن کے لئے آئے اور نہ انہیں ان انسانی اقدار کی فکر ہے جو سب کے لئے ہم آہنگی اور امن کی ضامن ہیں۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے مسلم عوام کی طرف سے متاثرین کے خاندانوں، سری لنکا کی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
Sunday, 21 April 2019 - 14:52