رابطہ عالم اسلامی کا بیان:

رابطہ عالم اسلامی کا بیان:

رابطہ عالم اسلامی   دہشت گرد تنظیم داعش کے رہنما ابوبکر البغدادی کے قتل کو دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث عناصر کا متوقعہ انجام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معیاراتی آپریشن سمجھتی ہے۔

رابطہ دنیا بھر  کے تعلیمی اداروں اور بااثر پلیٹ فارمز سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ نوجوانوں کو تشدد اور انتہاپسندی میں شمولیت سے باز رکھنے کے لئے  آگہی پر زیادہ توجہ دیں  اور قانون ساز اداروں سے بھی اپیل  کرتی ہے کہ وہ تشدد،   دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر پر اکسانے کو جرم تسلیم کریں۔

رابطہ دہشت گرد تنظیم کی طرف سے  اس عظیم نقصان کی تلافی کے لئے،    گمراہ کن فکری پروپیگنڈے اور مزید اہداف کے حصول کی کوششوں  سے خبردار کرتی ہے،   کیونکہ یہ دہشت گرد تنظیم کسی عسکری وجو د پر  نہیں بلکہ ان نظریات پر مبنی ہے جو گمراہ کن اور اسلام پر غلط طورپر منسوب کیئے گئے ہیں اور  اس کے ذریعے مذہبی جذبات کے استحصال میں مدد ملی ہے۔

رابطہ اپنے اقدامات اور پروگراموں کے ذریعے اور دنیا بھر کے اپنے ہزاروں علماء اور اہل فکر ارکان کے ذریعے خصوصاً عالم اسلام کے  علماء کرام اور مفتیان عظام  کی فعال شرکت کے ذریعے انتہاپسند نظریات  کامقابلہ کرنے کے لئے اپنے عہد کی تجدید کرتی ہے۔
 

Wednesday, 30 October 2019 - 13:39