رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے کفلان دہشت گرد حملے کی مذمت: حملہ دہشت گرد کی ذاتی رجحانات کی ترجمان ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علماء کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے 29 صفر 1442 بمطابق 16 اکتوبر 2020 م بروز جمعہ کو پیرس کے نواحی علاقے کفلان سینٹے ہونورائن میں پیش آنے والے واقعے کو بہیمانہ دہشت گردی کا عمل قرار دیا ہے جس میں حملہ کرکے استاد کا سرقلم کردیا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ یہ عمل صرف اس دہشت گرد کی ذاتی دہشت گردانہ رجحان کی ترجمانی کرتاہے۔
انہوں نے کہاکہ تشدد اور دہشت گردی کا طرز عمل ،تمام سماوی شرائع میں جرم اور مجرمانہ کاروائیوں کی فہرست میں سنگین نوعیت کی زیادتی تصور کی جاتی ہے ۔
ڈاکٹر العیسی نے دہشت گردی کے تعاقب اور اس برائی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل کے حوصلہ افزائی کرنے والے انتہاپسند نظریات کو شکست دینا ضروری ہے۔ڈاکٹر العیسی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فرانسیسی طبقہ اپنے تنوع کے ساتھ جو اس کی طاقت اور اتحاد کا راز ہے ، فرانسیسی عوام کے ساتھ مل کر تشدد اور دہشت گردی کی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں گے ، اور ان وحشیانہ مظالم کے خلاف اور اپنی سلامتی اور استحکام کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کو فعال کردار اور اتحاد کے ساتھ شکست دیں گے۔
ڈاکٹر العیسی نے اپنے بیان کے آخر میں استاذ کے اہل خانہ، طلبہ اور ان کے دوست اور برادر فرانسیسی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔
Saturday, 17 October 2020 - 13:42