رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

بیان

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے وسطی استنبول کے علاقے تقسیم  اسکوائر میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمدبن عبد الکریم العیسی نے اس مجرمانہ عمل کی مذمت کرتے ہوئے رابطہ اور تمام عالم اسلامی کے اس موقف کا اعادہ کیا ہے وہ ہر طرح کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد اور اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
ڈاکٹر العیسی نے رابطہ عالم اسلامی،اس کی عالمی اکیڈمیز،ادارہ   جات اور کونسلز کی جانب سے  اس المناک حادثے پر ترک عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔آپ نے  زخمیوں کی جلد صحتیابی کی  دعا بھی کی۔

Monday, 14 November 2022 - 14:30