رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

بیان
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایک انتہا پسند کی جانب سے   قرآن کریم کے  نسخے  کی بے حرمتی کے جرم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے جذبات  کو بھڑکانے والا اشتعال انگیز عمل  قراردیاہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری   ایک بیان میں اس مضحکہ خیز اور گھناؤنے عمل  کی مذمت کی گئی ہے جوتمام مذہبی اور انسانی اقدار کے خلاف ہے، اور سویڈش معاشرے نے  حال ہی میں ایسی کاروائیوں کو واضح طور پر مسترد کیا ہے جو بدقسمتی سے  اظہار رائے  کی آزادی کے بہانے سرکاری منظوری کے  ساتھ انجام دیئے جاتے ہیں جبکہ درحقیقت یہ آزادی کے مہذب اور منطقی تصور کے اصولوں سے متصادم ہے ، جو مقدسات  کے احترام   کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  کسی بھی حالت ان سے متعلق اشتعال انگیزی اور جذبات کو بھڑکانے کی ممانعت کرتی ہیں۔
رابطہ نے نفرت  کو ہوا دینے اور مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے خطرات سے  اپنے  انتباہ کی تجدید کی ہے جو صرف انتہاپسندی کےایجنڈے کی تکمیل کرتی ہیں۔

Friday, 21 July 2023 - 12:17