رابطہ عالم اسلامی نے مراکش کی حکومت اور عوام سے ملک میں آنے والےزلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونےوالوں اور زخمیوں کےلئے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس موقع پر کہا کہ:”ہم نے مراکشمیں پیش آنے والے زلزلے کے واقعے کی خبروں کو بہت دکھ کے ساتھ فالو کیا ہے جس نے ہمارے بھائیوں کو متاثر کیا ۔ہمیں زلزلے کے نتیجے میں ہوے والے بھاریخصوصاً جانی نقصانات سے بے حد تکلیف ہوئی ہے“۔
ڈاکٹر العیسی نے رابطہ عالم اسلامی،اس کی عالمی کونسلز، ادارہ جات اور اکیڈمیز کی جانب سےاس غم کے موقع پر مراکش کی حکومتاورعوامکے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہوہ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتیاب فرمائے اور مراکش کو ہر طرح کی بر ائی سے محفوظفرمائے۔