مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے ترکی کے دار الحکومت انقرہ میں سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
جنرل سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں رابطہ نے اپنی عالمی اکیڈمیز،ادارہ جات اور کونسلز کی جانب سے اس موقف کا اعادہ کیا ہے وہ ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔
رابطہ نے جاں بحق ہونے والے کے اہل خانہ،جمہوریہ ترکی اور اس کی عوا م سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔
Tuesday, 3 October 2023 - 09:40