غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کا مطالبہ مسترد
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کے مطالبے کو مسترد اور نہتے شہریوں پر مسلسل حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ اس طرح کے مطالبات اور کاروائیوں سے انسانی المیہ وقوع پذیر ہونے خطرہ ہے جو تمام انسانی اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
رابطہ نے اپنے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سب سے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور فوجی کشیدگی کے فوری خاتمے،غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اورشہریوں کو ریلیف اور امداد پہنچانے میں سہولت فراہم کرنے اور متعلقہ حوالہ جات کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل تک پہنچنے کے لئے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
Saturday, 14 October 2023 - 06:13