فلسطین میں جاری کشیدگی سے متعلق بیان

بیان

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے متعدد فلسطینی دھڑوں اور اسرائیلی قابض افواج کے درمیان جھڑپوں اور   بڑھتی ہوئی کشیدگی  سے   خبردار کیا ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیا ن میں اس بات پر زوردیا گیا کہ  اس کشیدگی اور باہمی تشدد کی قیمت  تمام فریقوں کو اداکرنی پڑیگی۔ بیان میں  تمام فریقوں کو منصفانہ اور جامع  امن  کے لئے کام کرنے کی اہمیت پر زور  دیتے ہوئے امن کے امکانات کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات کو روکنے کی تاکید کی گئی  تاکہ اس اہم مسئلے کے حل کو ممکن کیا جاسکے جو   بین الاقوامی فوری حل طلب مسائل میں سرفہرست ہے ۔

Saturday, 7 October 2023 - 18:01