بیان
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے غزہ میں آج طے پانے والے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں اس ضمن میں ہونے والی بین الاقوامی کاوشوں بالخصوص قطر،مصر اور امریکہ کی کوششوں کوسراہاگیا جس کے نتیجے میں یہ معاہدہ طے پایا۔
رابطہ نے اس موقع پر فوجی کاروائیوں کے جامع اور مستقل خاتمے،تباہی اور خونریزی کے روکنے،شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور متاثرین کو انسانی امداد کی فراہمی کے مطالبات کا اعادہ کیا۔
Thursday, 23 November 2023 - 10:25