مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی کو نیوجرسی کی مسجد محمد نیوارک کے امام شیخ حسن شریف رحمہ اللہ کی وفات کی خبر پر انتہائی افسوس ہوا۔وہ جمعرات کے دن نماز فجر کی ادائیگی کےبعد مسجد کےباہرفائرنگ کےمجرمانہ واقعے میں اللہ کو پیارے ہوئے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمدبن عبدالکریم العیسی نے مرحوم کے لواحقین، مسجد کی کمیٹی اور امریکہ میں موجودتمام مسلم برادری سےدلی تعزیت کا اظہار کیا ۔
ڈاکٹر العیسی نے کہاکہ رابطہ اس واقعےپرگہری نظر رکھےہوئےہے اور اسے مکمل یقین ہے کہ امریکی حکام مجرم کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ امریکی عوام کی یکجہتی اور معاشرے کی ہم آہنگی اوراس کے مذہبی اور نسلی تنوع کے بقائے باہمی کو متاثر کرنے والی کسی بھی مجرمانہ کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے اللہ تعالی سےدعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطافرمائے،انہیں جنت میں اعلی مقام عطافرمائے اوران کے اہل خانہ اورپسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔
Friday, 5 January 2024 - 00:45