بیان مکہ مکرمہ: رابطہ عالم اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے جن میں درجنوں شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ رابطہ کی جانب سے تشدد اور دہشت گردی کی تمام شکلوں اور وجوہات کو مسترد کرتے ہوئے اس سانحے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے مؤقف کا عادہ کیاگیا۔اس دردناک سانحے پر ایرانی عوام اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی ۔
Friday, 5 January 2024 - 12:56