رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے غزہ سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم

رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے غزہ سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم

بیان
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے عالمی عدالت انصاف کی جانب سے غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی سے متعلق کسی بھی طرز عمل اور بیانات کو روکنے کے حوالے سے  جاری کردہ ابتدائی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں اس سلسلے میں جمہوریہ جنوبی افریقہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے  اس بات پر زور دیا گیا  کہ  عالمی برادری جنگ اور تباہی کو رو کنے اور غزہ میں معصوم شہریوں کو تحفظ اور انسانی امداد کی فراہمی کے لئے اپنی   کوششوں کو جاری رکھے۔

Saturday, 27 January 2024 - 06:38