اردن اور شام كی سرحد پر فوجی اڈے پر دہشت گرد حملے کی مذمت

بیان
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے  اردن اور شام کی سرحد پر فوجی اڈے پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں   رابطہ کی عالمی اکیڈمیز،ادارہ جات اور کونسلز کی جانب سے   اپنے اصولی موقف کا اعادہ کیا گیا کہ وہ تشدد اور دہشت گردی کی تمام صورتوں کی مذمت کرتے ہیں،چاہے ان کا محرک کچھ بھی ہو، اسے جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔
 

Monday, 29 January 2024 - 21:25