صدقِ نیت کے ساتھ مؤثر مكالمہ،اس کا بہتر انتظام، اس کی تمام جہات کی تکمیل، محاور کی تعددیت، اس کے نتائج کی درست پیمائش، پھر اس کی ضروریات یا خلا کا معالجہ، یہ امور اہل مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کے پُل تعمیر کرنے میں معاون ہیں۔ اس سے تہذیبی تصادم اور ٹکراؤ کی ناگزیریت جیسی نظریات کا مقابلہ ممکن ہے۔ اس عمل میں ہر فریق کی مذہبی خصوصیت کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے پیروکاروں کی تحقیر سے اجتناب برتنا ضروری ہے۔
Saturday, 3 February 2024 - 06:31