رابطہ عالم اسلامی نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے   اس وحشیانہ حملے کی مذمت کی  ، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا  نقصان ہوا، خصوصاً اس بزدلانہ حملے میں شیخ حامد الحق حقانی کی شہادت کو امت مسلمہ کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔انہوں نے مرحوم کے علمی و عملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اتحادِ امت کے داعی، تفرقے کے مخالف، دلوں کو جوڑنے والے اور حكمت وخير خواہی کے ذریعے اصلاح کی راہ دکھانے میں اپنا کردارادا کرتے رہے۔

ڈکٹر العیسی نے پاکستان کے عوام، جاں بحق افراد کے اہل خانہ، زخمیوں کے عزیزوں اور خصوصاً شیخ حقانی کے خاندان اور عقیدت مندوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔  آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ  وہ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا کرے، اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

Friday, 28 February 2025 - 16:19