آج دوپہر:
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے فرانسیسی صحافت، نیوز ایجنسی اور ریڈیو کے نمائندوں کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں مذہبی اصطلاحات اور ان سے متعلق عمومی مغالطوں سمیت متعدد فکری مسائل پر روشنی ڈالی:
غزہ کی المناک صورتحال پر اسلامی موقف پوری انسانیت کے زندہ ضمیر کی آواز ہے، جو اس نسل کشی کے خلاف بین الاقوامی و انسانی قانون کے فوری نفاذ کا مطالبہ کر رہا ہے۔
غزہ کے حوالے سے دنیا بھر میں مسلم اور غیر مسلم برادریوں کا ردعمل ایک جائز، اخلاقی اور فطری موقف ہے، تاہم، ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ یہ ردِّعمل کسی بھی قسم کی تفریق یا سماجی ہم آہنگی کے بکھرنے کا سبب نہ بنے۔ یہ بین الاقوامی المیہ در حقیقت انسانی ضمیر کو جھنجھوڑدينے والا واقعہ ہے، جس کے نتیجے میں باہمی یکجہتی اور اتحاد کو فروغ پنا چاہئے۔ شر انگیز عناصر اپنے محدود مفادات میں ناکام ہوں گے، اگر ہمارا عزم متحد اور غیر متزلزل رہا۔
مشرق وسطیٰ میں پائیدار، منصفانہ اور جامع امن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست قائم نہ ہو ، جس کا دار الحکومت مشرقی القدس ہو۔
Wednesday, 9 April 2025 - 11:45