رابطہ عالم اسلامی نے اقوامِ متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی ایگزیکٹو کونسل کے 221ویں اجلاس میں منظور کیے گئے اُس قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے، جو پیرس میں منعقدہ اجلاس کے دوران  ” غزہ کی موجودہ صورتحال کے اثرات و نتائج“  کے عنوان سے منظور کی گئی

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے اقوامِ متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی ایگزیکٹو کونسل کے 221ویں اجلاس میں منظور کیے گئے اُس قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے، جو پیرس میں منعقدہ اجلاس کے دوران  ” غزہ کی موجودہ صورتحال کے اثرات و نتائج“  کے عنوان سے منظور کی گئی، اور جو یونیسکو کی ذمہ داریوں کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے زور دیا کہ عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور ان ہولناک خلاف ورزیوں کو روکے، جو قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں نہتے شہریوں اور شہری تنصیبات کے خلاف بغیر کسی روک ٹوک کے مسلسل جاری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوامِ متحدہ کے اداروں اور تنظیموں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے، اور انہیں غزہ اور تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنی انسانی خدمات انجام دینے کا بھرپور موقع دیا جائے۔ اسی کے ساتھ ساتھ، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ قابض اسرائیلی حکومت پر بین الاقوامی قانون اور انسانی بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔
 

Saturday, 12 April 2025 - 13:23