رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی حکومت کی افواج کی جانب سے خان یونس میں واقع یورپی اسپتال کو نشانہ بنانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔یہ حملہ فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری ایک وحشیانہ فوجی جارحیت کا تسلسل ہے، جو بلا کسی روک ٹوک کے جاری ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان سنگین جرائم کی سخت مذمت کی، جو قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، اور جو بین الاقوامی و انسانی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ڈاکٹر العیسی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے، اس خوفناک نسل کشی کے خلاف مؤثر کارروائی کرے، اور ایسے بین الاقوامی نظام کو فعال بنائے جو ان جرائم کو روکے اور ان کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔
Thursday, 15 May 2025 - 23:27