رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض حکومت کی جانب سے عرب جمہوریہ شام کی سرزمین کے مختلف علاقوں پر کئے گئے فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس خطرناک اور وحشیانہ روش پر شدید تشویش کا اظہار کیا جو اسرائیلی حکومت نے خودمختار ممالک کی خودمختاری پر حملہ آور ہو کر، بین الاقوامی قوانین اور روایات کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور شام وخطے کے امن واستحکام کو سبوتاژ کرنے کے ذریعے اختیار کر رکھی ہے۔

ڈاکٹر العیسی نے ایک بار پھر عرب جمہوریہ شام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ شام کی سلامتی، استحکام، خودمختاری اور علاقائی وحدت کو نقصان پہنچانے والی ہر کارروائی کی بھرپور مخالفت کی جائے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کرے، جو نہ صرف خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں بلکہ شامی عوام کے لیے امن واستحکام کی بحالی کے امکانات کو بھی نقصان پہنچا رہی ہیں اور ان کی دیرینہ مصیبتوں اور مشکلات کے خاتمے کے لیے جاری عالمی کوششوں کو بھی کمزور کر رہی ہیں۔

Thursday, 17 July 2025 - 10:08