”کابل“  میں رابطہ عالم اسلامی کے پہلے  باضابطہ دورے کی مناسبت سے  افغان نائب وزیر اعظم  کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

”کابل“  میں رابطہ عالم اسلامی کے پہلے  باضابطہ دورے کی مناسبت سے

افغان نائب وزیر اعظم  کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

کابل:
افغانستان کے  نائب وزیرِ اعظم، ملا  عبد السلام حنفی   نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی  اور ان  کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں ایک سرکاری ظہرانے کا اہتمام کیا۔يہ  تقریب دارالحکومت ”کابل“ میں وزیراعظم ہاؤس کے”شہار شنار“ محل میں منعقد ہوئی، جس میں افغانستان کے  نامور علماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ظہرانے کے دوران بامعنی اور ہمہ جہت گفتگو ہوئی، جس میں رابطہ عالم اسلامی کے کلیدی کردار اور اس پر بھرپور اعتماد کو سراہا گیا۔ اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ رابطہ، مملکت سعودی عرب کا ایک عظیم تحفہ ہے جو اس نے امتِ مسلمہ کو پیش کیا ہے۔

ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ رابطہ عالم اسلامی،  امتِ مسلمہ کی دل کی آواز، امنگوں اور دردوں کی ترجمان ہے، اور یہ تنظیم مختلف اسلامی مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام  کو ایک ہی چھتری تلے جمع کرنے والی عالمگیر تنظیم ہے۔

ملاقات میں ان تاریخی دستاویزات کا بھی ذکر آیا جو رابطہ نے مسلمانوں کے قبلہ، مکہ مکرمہ سے جاری کیں، اور جنہیں خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ کی سرپرستی حاصل تھی۔ ان میں ”میثاق مکہ مکرمہ“شامل ہے، جس پر 1200  علمائے کرام اور مفتیان عظام نے دستخط کئے ، اور ”اسلامی مکاتبِ فکر کے درمیان پل قائم کرنے کا چارٹر“، جس پر مختلف مسالک اور طبقات سے تعلق رکھنے والے امت کے جید علما نے دستخط کئے۔
 
”کابل“  میں رابطہ عالم اسلامی کے پہلے  باضابطہ دورے کی مناسبت سے  افغان نائب وزیر اعظم  کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام
”کابل“  میں رابطہ عالم اسلامی کے پہلے  باضابطہ دورے کی مناسبت سے  افغان نائب وزیر اعظم  کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام
”کابل“  میں رابطہ عالم اسلامی کے پہلے  باضابطہ دورے کی مناسبت سے  افغان نائب وزیر اعظم  کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام
Wednesday, 23 July 2025 - 16:07