رابطہ عالم اسلامی نے فرانسیسی صدر کے اُس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت جمہوریہ فرانس نے ریاستِ فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، اور اسے آئندہ ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا۔

مکہ مکرمہ

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے فرانسیسی صدر کے اس اہم فیصلے کو سراہا، جو فلسطینی قوم کے تاریخی اور قانونی حق کی تائید میں ایک درست اور ذمے دارانہ قدم ہے، اور مشرق وسطیٰ میں جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کے قیام کا واحد راستہ ہے۔

ڈاکٹر العیسی نے دیگر ممالک سے بھی مطالبہ کیا وہ بھی جمہوریہ فرانس کے نقش قدم پر چلیں، تاکہ حق وانصاف کی حمایت ہو، اور بین الاقوامی قانونی واخلاقی اصولوں کو تقویت ملے۔
اسی  تناظرمیں، انہوں نے بین الاقوامی برادری سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے غزہ میں نہتے شہریوں پر جاری وحشیانہ جنگ کو فوری طور پر بند کروائے، اور فلسطینی قوم کے اس حق کی حمایت کرے کہ وہ 1967ء کی سرحدوں کے مطابق اپنی آزاد ریاست قائم کرے، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو، جیسا کہ عرب امن اقدام اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔

Friday, 25 July 2025 - 13:21