رابطہ عالم اسلامی نے کینیڈا کے وزیر اعظم جناب مارک کارنی، مالٹا کے وزیر اعظم جناب رابرٹ ابیلا اور پرتگال کے وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے آئندہ ستمبر میں ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

مکہ مکرمہ

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اورچیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے کینیڈا، مالٹا اور پرتگال کی حکومتوں کے اس اقدام کو درست سمت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا، جو فلسطینی قوم کے تاریخی  اور قانونی حق نیز عدل وانصاف پر مبنی موقف کی مکمل تائید ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی واحد راستہ ہے جو خطے میں  منصفانہ، جامع اور  پائیدار امن کے قیام کی ضمانت بن  سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ:’’دنیا کی تمام اقوام پر لازم ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی مظلومیت کے تناظر میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، تاریخ کے درست جانب کھڑے ہوں، عالمی قانونی جواز کی حمایت کریں ، اس دیرینہ  انسانی المیے  کے خاتمے کے لئے متحرک ہوں اور اس کے خطے، بین الاقوامی برادری اور پوری دنیا پر مرتب ہونے والے  سنگین اثرات کا مکمل ادراک کریں‘‘۔

Thursday, 31 July 2025 - 21:49