رابطہ عالم اسلامی نے بین الاقوامی برادری کو متنبہ کیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت کے مسلسل مجرمانہ طرزِ عمل اور اس کی بھیانک خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، جو دانستہ طور پر تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین و اقدار کی توہین ہے۔

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے بین الاقوامی برادری کو متنبہ کیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت کے مسلسل مجرمانہ طرزِ عمل اور اس کی بھیانک خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، جو دانستہ طور پر تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین و اقدار کی توہین ہے۔ اس ضمن میں رابطہ نے اس لرزہ خیز اعلان کی طرف توجہ دلائی کہ خوراکی تحفظ کی مرحلہ وار درجہ بندی کے نظام (IPC) کی رپورٹ کے مطابق غزہ شہر باضابطہ طور پر قحط سالی کی لپیٹ میں آچکا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے کہا کہ یہ انتہاپسند حکومت بالخصوص فلسطینی عوام اور بالعموم خطے اور عالمی برادری کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے، اور یہ جنگ بندی، شہریوں کے تحفظ اور خطے میں عادلانہ و پائیدار امن قائم کرنے کی تمام کوششوں کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جس کا خواب پورا خطہ دیکھ رہا ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے عالمی برادری سے رابطہ کی جانب سے اپنے اس پرزور مطالبے کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرے، اور غزہ کے عوام کے خلاف جاری قحط اور نسل کشی کو روکنے کے لئے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرے۔ ساتھ ہی قابض حکومت کی اس جنگی مشین کو بھی روکے جو اپنی سرکشی اور فلسطینی عوام کی زندگی، حقوق اور انسانی وقار کی پامالی میں ہر حد سے تجاوز کر چکی ہے۔

 

جمعہ, 22 August 2025 - 23:13