آج صبح ملائیشیا کے دارالحکومت ”کوالالمپور“ میں، وزیرِاعظم کی سرپرستی اور عالمِ اسلام کے نامور فقہاء کی موجودگی میں:

آج صبح ملائیشیا کے دارالحکومت ”کوالالمپور“ میں، وزیرِاعظم کی سرپرستی اور عالمِ اسلام کے نامور فقہاء کی موجودگی میں:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ”اسلامی فقہ کی تدریس اور فقیہ کی تشکیل: اہم نکات اور ضوابط“ کے عنوان سے پہلے فقہاء فورم کا افتتاح کیا، جو رابطہ عالم اسلامی کی اسلامی فقہ کونسل کے زیرِاہتمام منعقد ہوا۔
اس موقع پر مسجد حرام کے امام وخطیب اور اسلامی تعاون تنظیم کی بین الاقوامی اسلامی فقہی اکیڈمی کے صدر عزت مآب شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید بھی موجود تھے۔ اسی طرح وفاقی ملائیشیا کے مفتیِ اعظم شیخ احمد فواز بن فاضل، اور مملکت سعودی عرب میں ہیئۃ کبار العلماء کے سیکرٹری جنرل، اسلامی فقہ کونسل کے رکن اور اس کی شرعی کمیٹی کے صدر شیخ ڈاکٹر فہد الماجد بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے مملکتِ سعودی عرب کے مفتیِ عام شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ، جو ہیئۃ کبار العلماء اور رابطہ کی اسلامی فقہ کونسل کے صدر ہیں، کا پیغام پیش کیا اور بعد ازاں اجلاس کی نشستوں میں بھی شریک ہوئے۔
فورم میں عالمِ اسلام اور اقلیتی ممالک کے متعدد نامور علمائے کرام اور مفتیانِ عظام نے بھی شرکت کی۔
فورم میں اسلامی فقہ کی تدریس میں نئے پیش آمدہ مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور معاصر فقیہ کی تشکیل میں اہم نکات اور ضوابط کا جائزہ لیا گیا۔

منگل, 26 August 2025 - 22:36