رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی زیر صدارت ”قرآنی اجازات کی تصدیق کا عالمی فورم“ اور ”آسیان ممالک کے قرائے کرام کااعزازی اجتماع“ كامیابی سے اختتام پذیر

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی زیر صدارت ”قرآنی اجازات کی تصدیق کا عالمی فورم“ اور ”آسیان ممالک کے قرائے کرام کااعزازی اجتماع“ كامیابی سے اختتام پذیر

رابطہ کے ہاں اجازاتِ قرآنیہ کے معیارات بلند ہیں جن کی نگرانی” عالمی مجلس برائے شیوخ قرءات“ کرتاہے۔ ڈاکٹر العیسی

رابطہ صرف حفظِ قرآن پر ہی نہیں بلکہ اس کے معانی اور آداب کی تعلیم پر بھی زور دیتا ہے۔ ڈاکٹر العیسی

ہم رابطہ عالم اسلامی کی اس کوشش کو سراہتے ہیں جس کے ذریعے ملیشیا اور عالم اسلام کے درمیان برادرانہ تعلقات کو فروغ ملا، اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کو تقویت ملی۔ ڈاکٹر محمد نعیم

كوالالمپور:

وزیر اعظم ملائیشیا جناب انور ابراہیم کی سرپرستی میں، رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی صدارت میں ملائیشیا کے دارالحکومت ”کوالالمپور“ میں ”قرآنی اجازات کی تصدیق کا عالمی فورم“ اور ”آسیان ممالک کے قرائے کرام کااعزازی اجتماع“ كامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔اس تقریب میں ملائیشیا کے وزیراعظم کے دفتر میں وزیر برائے مذہبی امور، عزت مآب سینیٹر ڈاکٹر داتو سری محمد نعیم بن محمد مختار، اور امام وخطیب مسجد حرام وصدر بین الاقوامی اسلامی فقہ اکیڈمی، عزت مآب شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید (جو پہلے فقہاء فورم میں شرکت کے لیے تشریف لائے تھے) کے علاوہ ”آسیان“ ممالک کے نامور علمائے کرام، علومِ قرآن وقراءت کے ماہرین ، اور جنوب مشرقی ایشیا کے ہزاروں حفاظ اور حافظات نے شرکت کی۔

یہ منفرد اجلاس رابطہ عالم اسلامی کی عالمی سطح پر قرآن کریم کی خدمت کے ضمن میں ایک اہم قدم ہے ، جس کا مقصد

کچھ غیر ماہر اور غیر مستند افراد کو دی گئی قرآنی اجازات کی جانچ پڑتال اور ان کی اصلاح ہے، خاص طور پر ان افراد کی جن کی سرعام قراءت سے ان کی کمزوری ظاہر ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ بعض اجازات میں شفاف اور مؤثر نگرانی کے فقدان کو قرار دیا گیا ہے۔۔ اس فورم کا ایک اہم ہدف یہ بھی تھا کہ قرآنی اجازات کی توثیق کرنے والے اداروں اور مراکز کے مابین باہمی تعاون، تجربات کا تبادلہ، اور یکساں معیارات کو فروغ دیا جائے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں ، رابطہ کے سیکرٹری جنرل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ رابطہ جب اس عالمی فورم کا انعقاد کر رہا ہے، تو وہ اپنے اسلامی پیغام اور ذمہ داریوں کی روشنی میں اپنا فرض ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اجازہ کے ساتھ تصدیق کی سند بھی جاری کی جاتی ہے، جس میں باریک بینی سے تحقیق اور چھان بین کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کی ”ایجنسی برائے خدمتِ کتاب وسنت“ کے معیارات انتہائی اعلیٰ ہیں، اور ان کی جانچ پڑتال کی بنیاد عالمی مجلس برائے شیوخِ قراءت ہے، جو کہ اپنی نوعیت کی پہلی مجلس ہے، اور اس میں عالمِ اسلام کے جلیل القدر قراء شامل ہیں۔

ڈاکٹر العیسی نے زور دیا کہ باوجود اس کے حفظ کے اہمیت کے قرآن کریم صرف حفظ کے لئے نازل نہیں ہوا بلکہ اسے تدبر فہم اور عمل کے لئے نازل کیا گیا ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے: ”یہ ایک بابرکت کتاب ہے جسے ہم نے آپ کی طرف نازل کیا ہے تاکہ لوگ اس کی آیات پر غور کریں اور تاکہ عقل والے نصیحت حاصل کریں“ ۔انہوں نے توجہ دلائی کہ کتاب وسنت ایجنسی اس امر کو یقینی بناتی ہے اور اس پر ماہر علماء کے انتخاب کے ذریعے کام کرتی ہے تاکہ وہ قرآن کریم کی تعلیم اس کے تمام معانی، اور خاص طور پر اس کے آداب سے آراستہ ہونے کی ذمہ داری نبھا سکیں۔

ملیشیا کے وزیرِ اعظم کے دفتر سے سینیٹر ڈاکٹر محمد نعیم نے اپنی تقریر میں رابطہ کی کوششوں کو سراہا اور اس پر شکریہ ادا کیا کہ اس نے ملیشیا اور عالم اسلام کے درمیان اخوت کے رشتے کو مضبوط کیا اور امت کے اتحاد کے لیے قابل قدر اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ اس فورم کی اہمیت اس میں ہے کہ یہ اجازات کے روایتی سلسلے اور جدید تربیتی طریقوں کو یکجا کرتا ہے تاکہ طلبہ قرآن کے ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ بلند اخلاق اور معاشرتی ذمہ داری کا بھی مظاہرہ کریں۔

امام وخطیب مسجد حرام، عزت مآب شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے بھی اپنے خطاب میں قرآن کے ان ہزاروں حافظ طلبہ وطالبات کو مبارکباد دی اور اس اجتماع کو ہر مسلمان کے لئے باعث مسرت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی عملی تعبیر ہے: ”بے شک ہم نے ہی اس ذکر (قرآن) کو نازل کیا ہے اور بے شک ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں“۔ آپ نے حفاظِ قرآن کو نصیحت کی کہ وہ قرآن کو اپنی زندگی میں عملی طور پر اپنائیں تاکہ وہ دوسروں کے لیے نمونہ بن سکیں۔

فورم کے دوران، رابطہ کے سیکرٹری جنرل نے ”قرآنی اسناد کی تصدیق کے عالمی سرٹیفکیٹ“ کا باقاعدہ اجراء کیا، جس کا مقصد قرآنی اجازات کے معیار، اعتبار اور شفافیت کو مزید مضبوط بنانا ہے، تاکہ قرآن کے حفاظ کی عزت ومقام کو محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے پہلی بار اس سند کے حامل دس حفاظ کو یہ تصدیق نامہ عطا کیا جن کے اسانید مکمل تحقیق وتدقیق کے بعد مستند قرار پائے۔

سیکرٹری جنرل نے ”آسیان“ ممالک کے متعدد نامور قرائے کرام کو قرآن کریم کی نشر واشاعت اور تعلیم میں ان کے قائدانہ کردار اور اعتدال پسندی کے منہج پر مبنی ایک مضبوط قرآنی نسل کی تعمیر میں ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے بھی نوازا۔

ڈاکٹر العیسی نے اس موقع پر ان حفاظ وحافظات کے نئے گروپ کی گریجویشن تقریب میں بھی شرکت کی جنہوں نے رابطہ عالم اسلامی کی عالمی آن لائن قرآنی تعلیم اور ملائیشیا میں اس کے زیر اہتمام معہد تحفیظ القرآن والقراءات سے قرآن مجید کو اجازہ وسند کے ساتھ مکمل کیا۔

اس موقع پر حاضرین نے رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے قرآن وسنت کی خدمت میں انجام دی گئی کاوشوں پر مبنی ایک بصری پریزنٹیشن ملاحظہ کی۔

اس موقع پر ”رحلة مُجاز“ (ایک سند یافتہ کا سفر) نامی ایک دستاویزی فلم كا بھی مشاہدہ کیا گیا جس میں ایک حافظ قرآن کی آن لائن مقرأۃ میں تعلیم اور سند حاصل کرنے کا مکمل سفر دکھایا گیا۔

اس کے بعد دو علمی نشستیں ہوئیں جن میں بین الاقوامی قراء اور قرآنی اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی۔

آخر میں، فورم کی جانب سے اس کے موضوع سے متعلق متعدد اہم سفارشات جاری کی گئیں، جن میں درست علمی ضوابط کے مطابق قرآنی اسناد کی توثیق کی اہمیت، قاری اور سند حاصل کرنے والے کے ہاں ”اجازہ“ کے تصور کو مضبوط کرنا، اور اجازہ دینے کے بہترین طریقہ کار کی وضاحت شامل تھی۔

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی زیر صدارت ”قرآنی اجازات کی تصدیق کا عالمی فورم“ اور ”آسیان ممالک کے قرائے کرام کااعزازی اجتماع“ كامیابی سے اختتام پذیر
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی زیر صدارت ”قرآنی اجازات کی تصدیق کا عالمی فورم“ اور ”آسیان ممالک کے قرائے کرام کااعزازی اجتماع“ كامیابی سے اختتام پذیر
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی زیر صدارت ”قرآنی اجازات کی تصدیق کا عالمی فورم“ اور ”آسیان ممالک کے قرائے کرام کااعزازی اجتماع“ كامیابی سے اختتام پذیر
الأمين العام لرابطة العالم الإسلامي يختتم الملتقى العالمي للتصديق على الإجازات القرآنية وتكريم قُرّاء دُول آسيان

سوموار, 1 September 2025 - 10:22