رابطہ عالم اسلامی نے مغربی سوڈان کے دارفور خطے کے ایک گاؤں میں بڑے پیمانے پر آنے والی لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کن آفت کے متاثرین کے ساتھ، بالخصوص جاں بحق افراد کے لواحقین اور مجموعی طور پر سوڈانی عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس المناک سانحے میں سوڈانی عوام اور لواحقین کے ساتھ رابطہ کی یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنی وسیع رحمت میں ڈھانپ لے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور سوڈان اور اس کے عوام کو ہر طرح کے شر اور مصیبت سے محفوظ رکھے۔
منگل, 2 September 2025 - 19:21