رابطہ عالم اسلامی نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی قابض حکومت کے ایک وزیر کے اشتعال انگیز اور انتہا پسندانہ بیانات کو مسترد کیا ہے

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی قابض حکومت کے ایک وزیر کے اشتعال انگیز اور انتہا پسندانہ بیانات کو مسترد کیا ہے، جن میں مغربی کنارے کو ضم کرنے اور فلسطینی اتھارٹی کو دھمکانے کی بات کی گئی۔ رابطہ نے کہا کہ اس طرح قابض حکومت اپنی ہٹ دھرمی جاری رکھتے ہوئے عالمی قوانین کی توہین كو جاری رکھتے ہوئے جنگ بندی اور قیامِ امن کے تمام مواقع کو سبوتاژ کر رہی ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نےاسرائیلی قابض حکومت کی اس پالیسی کی سخت مذمت کی جو فلسطینی عوام کی جان اور ان کے جائز حقوق کو پامال کرنے پر قائم ہے۔انہوں نے ایک بار پھر اس امر پر زور دیا کہ فلسطینی مسئلہ ایک عادلانہ مسئلہ ہے اور فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین پر تاریخی وقانونی حق حاصل ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے پرزور اپیل کی کہ وہ خلوص اور سنجیدگی کے ساتھ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے، تاکہ فلسطینی عوام کو درپیش اس انسانی المیے کا خاتمہ کیا جا سکے اور انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے اور اپنی ریاست قائم کرنے کے جائز حق میں مدد دی جاسکے۔

جمعرات, 4 September 2025 - 14:24