رابطہ عالم اسلامی نے غزہ  میں جنگ کے خاتمے کے لئے  امریکی صدر  جناب ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر ”حماس“ تحریک کے ردعمل کا خیرمقدم کیا ہے

بیان
مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے غزہ  میں جنگ کے خاتمے کے لئے  امریکی صدر  جناب ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر ”حماس“ تحریک کے ردعمل کا خیرمقدم کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ، اس میں شامل وعدوں اور اس کے بعد اٹھائے گئے مثبت اقدامات کے ساتھ، جنگ کے فوری خاتمے، جبری ہجرت اور ”ضم“ کے منصوبوں کو روکنے، اور غزہ میں جاری انسانی المیے کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں پائیدار، جامع اور عادلانہ امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گی، جو دو ریاستی حل کی بنیاد پر ممکن ہے۔

اتوار, 5 October 2025 - 21:54