اساتذہ کے عالمی دن، کے موقع پر ہم نسلوں کے معماروں اور علم کے میناروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اساتذہ قوموں کے مستقبل اور ان کی ترقی کی بیناد ہیں۔ ان کا کردار نئی نسل کے فکر وشعور کی تشکیل اور اس کی تربیت میں وہ عظیم خدمت ہے جسے اسلام نے اعلیٰ ترین نیکی قرار دیا ہے اور اس پر اجرِ عظیم کی بشارت دی ہے۔
ہمارے نبیِ کریم ﷺ کا ارشاد ہے: ”بے شک اللہ تعالی، اس کے فرشتے، اور آسمان وزمین کے تمام رہنے والے، یہاں تک کہ چیونٹی اپنے بل میں اور مچھلی (پانی میں) اُس شخص کے لئے دعا کرتی ہیں جو لوگوں کو خیر کی تعلیم دیتا ہے“۔