رابطہ عالم اسلامی کی نئی دہلی میں دہشت گردی کے دھماکے کی شدید مذمت

رابطہ عالم اسلامی کی نئی دہلی میں دہشت گردی کے دھماکے کی شدید مذمت

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس دہشت گرد کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ رابطہ اور اس کے زیرِ سایہ تمام اسلامی اقوام و عوام تشدد اور دہشت گردی کی ہر شکل اور کسی بھی جواز کے تحت سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے رابطہ کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے  لئے دعا کی۔

 

بدھ, 12 November 2025 - 21:58