سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر  محمد العیسی نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں شمالی اور جنوبی امریکہ کی اسلامی قیادت کونسل کی صدارت کی۔ یہ کونسل  14 شعبان 1443ھ بمطابق 17 مارچ 2022 کو منعقدہ کانفرنس کے بعد  رابطہ عالم اسلامی  کی ایک اہم پہل کے نتیجے میں قائم کی گئی۔

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر  محمد العیسی نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں شمالی اور جنوبی امریکہ کی اسلامی قیادت کونسل کی صدارت کی۔ یہ کونسل  14 شعبان 1443ھ بمطابق 17 مارچ 2022 کو منعقدہ کانفرنس کے بعد  رابطہ عالم اسلامی  کی ایک اہم پہل کے نتیجے میں قائم کی گئی۔ اس مجلس کی بنیاد میثاق مکہ مکرمہ  کے اصولوں پر رکھی گئی، جسے نہ صرف مجلس کے آغاز کی رہنمائی کے لیے استعمال کیا گیا بلکہ امریکی ممالک میں ائمہ کی تربیت کے لیے بھی اختیار کیا گیا۔

یہ کونسل ایک ” خود مختار اسلامی ادارہ“ ہے، جو شمالی وجنوبی امریکہ کے کئی اسلامی مراکز، اداروں، علمائی مجالس، اور افتائی وارشادی انجمنوں کی قیادتوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

کونسل  نے اپنی متعدد پالیسیوں میں عالم اسلام کی نمایاں  شخصیات سے  معاونت حاصل کی، جو اسلامی وحدت کے تصور اور کانفرنس کے عنوان ”اسلامی اتحاد اور عالمی بقائے باہمی کو فروغ دینا“ کے تحت ایک مشترکہ سوچ کا مظہر ہے۔کونسل نے قیام اور ابتدائی مراحل میں عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو ان کے بین الاقوامی اسلامی کردار پر اعتماد اور ان کے کامیاب تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی بنیاد رکھنے اور قیادت کی ذمہ داری سونپی۔

کونسل کے قیام کا اعلان اس کانفرنس کے دوران کیا گیا تھا، جہاں کئی سرکاری و غیر سرکاری سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

رابطہ عالم اسلامی اس بات پر مسرت محسوس کرتی ہے کہ مجلس کے عمومی اراکین وہی ممتاز اسلامی شخصیات ہیں جو میثاق مکہ مکرمہ کے اجراء اور اس تاریخی کانفرنس میں شامل تھیں۔ اس کانفرنس کو خادم حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ” حفظہ اللہ“ کی سرپرستی کا شرف حاصل ہوا تھا۔ میثاق کو اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے اپنایا، اور اسے دینی، تعلیمی اور ثقافتی اداروں میں استعمال کی سفارش کی گئی۔ مزید برآں، یہ میثاق شاہ فیصل ایوارڈ برائے خدمت اسلام کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے۔ یہی دستاویز افریقہ میں مجلس علماء افریقہ، آسیان ممالک میں مجلس علماء آسیان، اور یورپ میں  اسلامی قیادتوں کی مجلس  کے ذریعے ائمہ کی تربیت کے لیے اختیار کی جاچکی ہے۔

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر  محمد العیسی نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں شمالی اور جنوبی امریکہ کی اسلامی قیادت کونسل کی صدارت کی۔ یہ کونسل  14 شعبان 1443ھ بمطابق 17 مارچ 2022 کو منعقدہ کانفرنس کے بعد  رابطہ عالم اسلامی  کی ایک اہم پہل کے نتیجے میں قائم کی گئی۔
Tuesday, 10 December 2024 - 12:27