رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے فرانس کے دورے کا آغاز ” تباہ حال غزہ“میوزیم کے دورے سے کیا

رانس کے دارالحکومت پیرس میں نمایاں فکری و تحقیقی مراکز کی باضابطہ دعوت پر:

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے فرانس کے دورے کا آغاز ” تباہ حال غزہ“میوزیم کے دورے سے کیا

-دورے میں معاصر عالمی مسائل پر تفصیلی گفتگو اور ان کا شرعی تجزیہ

-مباحث میں رائج  فکری اور دینی اصطلاحات اور  ان سے متعلق غلط فمیوں کا ازالہ،  نیز  مصنوعی ذہانت کی اخلاقیات کا پر تبادلۂ خیال شامل رہا

پیرس:
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے فرانس کے دار الحکومت پیرس میں متعدد معاصر موضوعات پر  تفصیلی گفتگو کی، جو  رابطہ عالم اسلامی کے پیغام  اور اس کے عالمی کردار سے  متعلق تھے۔ ان مباحث  میں شرعی موقف کی وضاحت کے ساتھ ساتھ دینی و فکری اصطلاحات پر بھی جامع تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ دورہ دنیا کے بااثر علمی و تحقیقی مراکز کی دعوت پر عمل میں آیا۔ اس ضمن میں پیرس میں قائم ”فرانسیسی ادارہ برائے بین الاقوامی تعلقات“ نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی میں ایک وقیع علمی نشست کا انعقاد کیا، جس میں ادارے کے سیکرٹری جنرل، نامور مفکرین، اور فکری وتحقیقی مراکز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ نشست میں متعدد معاصر عالمی مسائل اور ان مذہبی اصطلاحات پر گفتگو کی گئی، جو عصر حاضر میں سب سے زیادہ زیربحث، تحقیق کا مرکز، اور غلط فہمیوں کا شکار ہیں۔
اسی سلسلے میں پیرس ہی میں واقع معروف فرانسیسی روزنامہ ”اوپینین“نے اپنے صدر دفتر میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں ایک گول میز مذاکرے کا اہتمام کیا، جس میں علمی و تحقیقی اداروں کے نمائندوں، سیاست دانوں اور رائے ساز شخصیات نے شرکت کی۔
گفتگو کے دوران، رابطہ کے پیغام سے متعلق معاصر عالمی امور، ان پر شرعی نقطۂ نظر، اور ان فکری و مذہبی اصطلاحات پر مفصل بات چیت ہوئی جو موجودہ دور میں علمی تحقیق و تجزیے کا موضوع ہیں۔ ساتھ ہی، مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق اخلاقی پہلوؤں پر بھی سیر حاصل تبادلۂ خیال کیا گیا۔

شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اپنے فرانس کے دورے کا اختتام پیرس میں واقع  عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام ایک خصوصی دورے سے کیا، جو ’’تباہ حال غزہ‘‘ میوزیم کے عنوان سے قائم کیا گیا، اور اپنی نوعیت کا پہلا عجائب گھر ہے۔ اس میوزیم میں غزہ کی قدیم تہذیبی تاریخ کو تصویری اور فلمی دستاویزات کے ذریعے محفوظ کیا گیا ہے، جن میں یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل وہ مساجد، گرجا گھر اور آثارِ قدیمہ کی تصاویر شامل ہیں، جو حالیہ جارحیت میں تباہ کر دیے گئے۔
اس کے بعد عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ نے سیکرٹری جنرل رابطہ کے ساتھ ایک  ایک تفصیلی نشست کا انعقاد کیا جس میں انسٹی ٹیوٹ کے صدر جناب جاک لانگ  نے بھی شرکت کی ۔  اس نشست ميں انسٹیٹیوٹ کے اُس تعمیری اور مصالحتی کردار پر تبادلۂ خیال ہوا جو وہ مختلف ثقافتوں کے مابین تفاہم و تعاون کو فروغ دینے اور تہذیبی تصادم پر مبنی تصورات، نعروں اور رویوں کے مقابل میں ادا کر رہا ہے۔ یہ وہی مشترکہ اقدار ہیں جو رابطہ عالم اسلامی  کے اس ہدف سے ہم آہنگ ہیں، جس کا مقصد اسلام کے عالمگیر پیغامِ امن کو دنیا تک مؤثر انداز میں پہنچانا ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے اس موقع پر واضح کیا کہ رابطہ عالم اسلامی نے اقوام متحدہ کے نیویارک ہیڈکوارٹر میں ”مشرق و مغرب کے درمیان مفاہمت اور تعاون کے پل تعمیر کرنے“ کے عنوان سے ایک بڑی بین الاقوامی پیش رفت کی قیادت کی، جس میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان اپنی تاریخ کے تسلسل میں ہمیشہ مشرق ومغرب دونوں کے ساتھ روابط  کے قیام میں  پیش پیش رہے ہیں

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے فرانس کے دورے کا آغاز ” تباہ حال غزہ“میوزیم کے دورے سے کیا
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے فرانس کے دورے کا آغاز ” تباہ حال غزہ“میوزیم کے دورے سے کیا
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے فرانس کے دورے کا آغاز ” تباہ حال غزہ“میوزیم کے دورے سے کیا
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے فرانس کے دورے کا آغاز ” تباہ حال غزہ“میوزیم کے دورے سے کیا
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے فرانس کے دورے کا آغاز ” تباہ حال غزہ“میوزیم کے دورے سے کیا
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے فرانس کے دورے کا آغاز ” تباہ حال غزہ“میوزیم کے دورے سے کیا
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے فرانس کے دورے کا آغاز ” تباہ حال غزہ“میوزیم کے دورے سے کیا
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے فرانس کے دورے کا آغاز ” تباہ حال غزہ“میوزیم کے دورے سے کیا
Monday, 14 April 2025 - 16:05