جامعہ کے اساتذہ، طلبہ اور مدعوین کی کثیر تعداد میں شرکت   امریکی جامعہ اسٹینفورڈ کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی میزبانی میں ایک لیکچر کا اہتمام  - لیکچر میں متعدد اسلامی اقدار کی تفصیلی وضاحت اور اسلامی پہلوؤں سے متعلق کئی تصورات کو واضح کیا گیا  - لیکچر کو جامعہ کی طرف سے کتابی شکل میں شائع کرنے کی تجویز   25 طلبہ نے ”میثاق مکہ مکرمہ“ کی شقوں پر مبنی اپنے پروجیکٹ کو پیش کیا   کیلیفورنیا: امریکہ کی ممتاز یونیورسٹی اسٹینفورڈ نے سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈا


جامعہ کے اساتذہ، طلبہ اور مدعوین کی کثیر تعداد میں شرکت

امریکی جامعہ اسٹینفورڈ کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی میزبانی میں ایک لیکچر کا اہتمام

- لیکچر میں متعدد اسلامی اقدار کی تفصیلی وضاحت اور اسلامی پہلوؤں سے متعلق کئی تصورات کو واضح کیا گیا

- لیکچر کو جامعہ کی طرف سے کتابی شکل میں شائع کرنے کی تجویز

25 طلبہ نے ”میثاق مکہ مکرمہ“ کی شقوں پر مبنی اپنے پروجیکٹ کو پیش کیا


کیلیفورنیا:
امریکہ کی ممتاز یونیورسٹی اسٹینفورڈ نے سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے اعزاز میں ”عصر حاضر کے تنازعات کے تناظر میں اقدار کا کردار“ کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا۔
ڈاکٹر محمد العیسی نے سیلیکون ویلی میں متعدد سرکردہ کاروباری شخصیات سے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل معیشت، اسلامی معاشی نظام، مصنوعی ذہانت کی اخلاقیات، فلاحی سرگرمیوں اور غربت کے خاتمے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیکچر کا مرکزی محور مذہبی اور فکری نظریاتی تصادم، ان کے خطرات اور ممکنہ حل تھے۔ اس میں واضح کیا گیا کہ دینی وفکری اختلافات انسانی فطرت اور دنیا کی ایک ناگزیر حقیقت ہیں جن کا خاتمہ ممکن نہیں، البتہ ان اختلافات کو باہمی مفاہمت، بقائے باہمی اور تعاون میں بدلنا ضروری ہے۔لیکچر میں ان اختلافات کے تصادم اور انہیں سماجی و قومی تفرقے میں بدلنے کے نتائج پر تجزیاتی روشنی ڈالی گئی۔ اس ضمن میں معروف نظریات اور تحریروں کا حوالہ دیتے ہوئے ان پر تفصیل سے گفتگو کی گئی، بالخصوص ایسے نعروں اور رجحانات کا جائزہ لیا گیا جو فکری انتہاپسندی اور تنگ نظری کو فروغ دیتے ہیں، جیسے بعض اوقات  ”معاشی آزادی“ کو ایک مقدس اور خودمرکوز عقیدہ بنا دینا، جو انصاف اور باہمی یکجہتی جیسے بنیادی اصولوں کی پامالی پر منتج ہوتا ہے۔یہ بھی واضح کیا گیا کہ اس تنقید کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ کوئی ریاست یا ادارہ اپنے جائز مفادات کے تحفظ کے حق سے محروم ہو، بشرطیکہ یہ مفادات اخلاقی اور قانونی دائرے میں ہوں۔
لیکچر میں بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے بنیادی تصورات کا مختصر تعارف پیش کیا گیا، اور موجودہ عالمی حالات کی روشنی میں ان کے اطلاق کا جائزہ لیا گیا۔
بعد ازاں، رابطہ عالم اسلامی کی ان کوششوں کو مثالوں کے ساتھ اجاگر کیا گیا جن کا مقصد دنیا بھر میں امن، ہم آہنگی اور معاشرتی ربط کو فروغ دینا ہے۔ مزید برآں، اسلامی اقدار کی توضیح اور ان کے عملی اطلاق پر بھی مفصل روشنی ڈالی گئی، بالخصوص اسلامی تشریعی مقاصد اور ان کے صحیح فہم پر زور دیا گیا۔
اس ضمن میں اس امر کی وضاحت بھی کی گئی کہ اصل اسلام اور بعض افراد یا گروہوں کے انفرادی رویوں میں نمایاں فرق ہوتا ہے۔ اسی سیاق میں میثاق مکہ مکرمہ کا حوالہ دیا گیا، جو عالمِ اسلام کے اجماعی شعور اور فکری اعتدال کی نمائندگی کرتا ہے، اور اس کے پس منظر، تدوین اور مرکزی نکات کا ایک مختصر مگر جامع تعارف بھی پیش کیا گیا۔
لیکچر کے اختتام پر سوال و جواب اور مکالمے کی ایک نشست ہوئی، جس میں شرکاء کی آراء، سوالات اور تجاویز زیرِ بحث آئیں۔
اس کے بعد، ڈاکٹر العیسی نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے 25 طلبہ کے ایک گروپ کی جانب سے پیش کردہ عملی منصوبہ جات اور بریفنگ سنی۔ یہ منصوبے طلبہ نے رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں قیام اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد مرتب کیے تھے، جن کا مرکزی موضوع میثاقِ مکہ مکرمہ کی عالمی سطح پر عملی تطبیق تھا۔
ان منصوبوں میں  ”میثاق مکہ مکرمہ“ کے بنیادی نکات کو مغربی معاشرتی زندگی سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی، خصوصاً انتہاپسندی کے انسداد، مذاہب کے پیروکاروں کے مابین مکالمے، ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔
اس علمی اجلاس میں یونیورسٹی کے متعدد اساتذہ، طلبہ، اور مدعو مہمانوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس خطاب کو ایک تحقیقی، فکری اور بصیرت افروز کوشش قرار دیتے ہوئے تجویز دی کہ اس لیکچر کو کتابی شکل دے کر جامعہ کے پلیٹ فارم سے شائع کیا جائے۔
آخر میں، عزت مآب ڈاکٹر العیسی کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف کلیات کے ڈینز اور تدریسی عملے کے اراکین نے شرکت کی۔

 

جامعہ کے اساتذہ، طلبہ اور مدعوین کی کثیر تعداد میں شرکت   امریکی جامعہ اسٹینفورڈ کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی میزبانی میں ایک لیکچر کا اہتمام  - لیکچر میں متعدد اسلامی اقدار کی تفصیلی وضاحت اور اسلامی پہلوؤں سے متعلق کئی تصورات کو واضح کیا گیا  - لیکچر کو جامعہ کی طرف سے کتابی شکل میں شائع کرنے کی تجویز   25 طلبہ نے ”میثاق مکہ مکرمہ“ کی شقوں پر مبنی اپنے پروجیکٹ کو پیش کیا   کیلیفورنیا: امریکہ کی ممتاز یونیورسٹی اسٹینفورڈ نے سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈا
جامعہ کے اساتذہ، طلبہ اور مدعوین کی کثیر تعداد میں شرکت   امریکی جامعہ اسٹینفورڈ کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی میزبانی میں ایک لیکچر کا اہتمام  - لیکچر میں متعدد اسلامی اقدار کی تفصیلی وضاحت اور اسلامی پہلوؤں سے متعلق کئی تصورات کو واضح کیا گیا  - لیکچر کو جامعہ کی طرف سے کتابی شکل میں شائع کرنے کی تجویز   25 طلبہ نے ”میثاق مکہ مکرمہ“ کی شقوں پر مبنی اپنے پروجیکٹ کو پیش کیا   کیلیفورنیا: امریکہ کی ممتاز یونیورسٹی اسٹینفورڈ نے سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈا
جامعہ کے اساتذہ، طلبہ اور مدعوین کی کثیر تعداد میں شرکت   امریکی جامعہ اسٹینفورڈ کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی میزبانی میں ایک لیکچر کا اہتمام  - لیکچر میں متعدد اسلامی اقدار کی تفصیلی وضاحت اور اسلامی پہلوؤں سے متعلق کئی تصورات کو واضح کیا گیا  - لیکچر کو جامعہ کی طرف سے کتابی شکل میں شائع کرنے کی تجویز   25 طلبہ نے ”میثاق مکہ مکرمہ“ کی شقوں پر مبنی اپنے پروجیکٹ کو پیش کیا   کیلیفورنیا: امریکہ کی ممتاز یونیورسٹی اسٹینفورڈ نے سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈا
جامعہ کے اساتذہ، طلبہ اور مدعوین کی کثیر تعداد میں شرکت   امریکی جامعہ اسٹینفورڈ کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی میزبانی میں ایک لیکچر کا اہتمام  - لیکچر میں متعدد اسلامی اقدار کی تفصیلی وضاحت اور اسلامی پہلوؤں سے متعلق کئی تصورات کو واضح کیا گیا  - لیکچر کو جامعہ کی طرف سے کتابی شکل میں شائع کرنے کی تجویز   25 طلبہ نے ”میثاق مکہ مکرمہ“ کی شقوں پر مبنی اپنے پروجیکٹ کو پیش کیا   کیلیفورنیا: امریکہ کی ممتاز یونیورسٹی اسٹینفورڈ نے سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈا
جامعہ کے اساتذہ، طلبہ اور مدعوین کی کثیر تعداد میں شرکت   امریکی جامعہ اسٹینفورڈ کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی میزبانی میں ایک لیکچر کا اہتمام  - لیکچر میں متعدد اسلامی اقدار کی تفصیلی وضاحت اور اسلامی پہلوؤں سے متعلق کئی تصورات کو واضح کیا گیا  - لیکچر کو جامعہ کی طرف سے کتابی شکل میں شائع کرنے کی تجویز   25 طلبہ نے ”میثاق مکہ مکرمہ“ کی شقوں پر مبنی اپنے پروجیکٹ کو پیش کیا   کیلیفورنیا: امریکہ کی ممتاز یونیورسٹی اسٹینفورڈ نے سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈا
Thursday, 29 May 2025 - 16:22