ملائیشیا کے وزیر اعظم جناب داتو سری انور ابراہیم اور سیکرٹری جنرل رابطہ، چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ ”دوسری بین الاقوامی مذہبی قیادت کانفرنس“ (تنازعات کے حل میں مذہبی رہنماؤں کا کردار) کا افتتاح کیا۔ اس اجلاس میں دنیا بھر سے آئے تقریباً 400 مذہبی قائدین اور نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔
کانفرنس میں کئی اہم موضوعات زیر ِ بحث ہیں، جن میں مذہبی رہنماؤں کا تشدد اور تنازعات کے مظاہر کے مقابلے میں کردار، اور روحانی اثرورسوخ کی بنیاد پر اختلافات وتنازعات کے حل میں مذہبی سفارت کاری کا کردار شامل ہے۔
اسی طرح مذہبی تنوع کے انتظام میں تجربات کے تبادلے كا بھی جائزہ لیا جارہاہے، اس کے علاوہ غزہ کا المیہ بھی زیرِ غور ہے جو عالمی بے بسی اور انسانی اقدار کی مسخ شدہ تصویر کو نمایاں کرتا ہے۔
اسی طرح ، کانفرنس ان تنازعات پر بھی توجہ دے رہی ہے جن کے پس منظر میں مذہبی عوامل کارفرما ہوں یا جنہیں مذہب کے نام پر استعمال کیا جائے۔
جمعہ, 29 August 2025 - 14:11