بیان
مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض حکومت کی جانب سے غزہ شہر پر وسیع پیمانے پر کی جانے والی جارحانہ فوجی کارروائی کے تباہ کن نتائج سے خبردار کیا ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے انتہا پسند قابض حکومت اپنے جرائم میں شدت لا رہی ہے اور قتل و غارت، تباہی اور جبری نقل مکانی کے دائرے کو مزید وسیع کر رہی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے عالمی برادری، بالخصوص سلامتی کونسل سے رابطہ کی فوری اور پُرزور اپیل کا اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرے اور ایک سنجیدہ و فی الفور قدم اٹھائے، تاکہ غزہ کے نہتے شہریوں کو قابض حکومت کی سفاک جنگی مشینری سے نجات دلائی جا سکے، جو اپنی ہٹ دھرمی اور تمام بین الاقوامی قوانین وضوابط کو پامال کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی جانوں اور ان کے جائز حقوق سے مسلسل صرفِ نظر کر رہی ہے۔
منگل, 16 September 2025 - 22:19