رابطہ عالم اسلامی نے امریکی صدر جناب ڈونلڈ ٹرمپ، کی جانب سے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے منصوبے کے اعلان، اور اس پر عالمی برادری اور بااثر قوتوں کے مثبت ردِعمل وحمایت

رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:
مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے امریکی صدر جناب ڈونلڈ ٹرمپ، کی جانب سے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے منصوبے کے اعلان، اور اس پر عالمی برادری اور بااثر قوتوں کے مثبت ردِعمل وحمایت، اور ان اقدامات کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے ان کی ظاہر کردہ آمادگی کا خیرمقدم کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ایک بار پھر اس امر پر زور دیا کہ انسانی جانوں کا تحفظ، جنگی مشینری کا خاتمہ، جبری ہجرت اور ”ضم“کے منصوبوں کی روک تھام ، اور غزہ میں جاری انسانی المیے کا فوری سدباب،اس مرحلے کی  ناگزیر ترجیح ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ایک ایسے سیاسی راستے کی طرف پیش رفت کو ہموار کرتے ہیں جو دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ، ہمہ گیر اور پائیدار امن کی ضمانت دے سکے۔مكة المكرمة:
رحَّبتْ رابطُة العالم الإسلامي بإعلان فخامة رئيس الولايات المتحدة الأمريكية دونالد ترمب، خطةَ إنهاء الحرب على قطاع غزة، وبتفاعل المجتمع الدولي والقُوى الفاعلة معها، وما أبدَوْه مِن استعدادٍ لدعمها وضمان إنجاحها.

وفي بيانٍ للأمانة العامة للرابطة، جدّد معالي الأمين العامّ، رئيس هيئة علماء المسلمين، فضيلة الشيخ الدكتور محمد بن عبدالكريم العيسى، التأكيدَ على أنّ إنقاذ الأرواح، ووقف آلة الحرب ومخططات التهجير و"الضمّ"، ووضع حدٍّ للكارثة الإنسانية التي يشهدها القطاع، يمثِّل أولويةً مُلحَّةً في هذه المرحلة، ويمهِّدُ الطريقَ أمام المسار السياسيّ نحو الحلّ العادل والشامل على أساس حلّ الدولتين.

منگل, 30 September 2025 - 12:09