رابطہ عالم اسلامی نے پاکستان اور افغانستان کی برادر حکومتوں کے درمیان فوری جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے پاکستان اور افغانستان کی برادر حکومتوں کے درمیان فوری جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے دونوں حکومتوں کے اس مثبت اقدام کی تحسین کی، اور مذاکرات کے ذریعے پائیدار امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے لئے مشترکہ میکانزم کے قیام پر اتفاق کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، دونوں برادر ملکوں اور ان کی اقوام کو مسلح تنازعات کے خطرات اور ان کے المیے سے، اِن شاء اللہ، محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے رابطہ کی جانب سے اس مثبت پیش رفت کے لئے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

 

سوموار, 20 October 2025 - 09:18