رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے نام نہاد ”اسرائیلی خودمختاری“ کو مغربی کنارے اور ایک بستی پر نافذ کرنے سے متعلق قانون کی ابتدائی منظوری پر شدید مذمت اور گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بیان

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے نام نہاد ”اسرائیلی خودمختاری“ کو مغربی کنارے اور ایک بستی پر نافذ کرنے سے متعلق قانون کی ابتدائی منظوری پر شدید مذمت اور گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے قابض حکام کی ان پالیسیوں کی سخت مذمت کی جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی قراردادوں کی توہین پر مبنی ہیں، اور جن کے ذریعے قیامِ امن کی تمام کوششوں کو دانستہ طور پر سبوتاژ کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے ایک بار پھر اس امر پر زور دیا کہ فلسطینی مسئلہ انصاف اور حقانیت پر مبنی ہے، اور اہلِ فلسطین کو اپنی سرزمین پر تاریخی و قانونی حق حاصل ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے خلوصِ نیت اور سنجیدگی کے ساتھ میدان میں آئے، اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرے۔
 
بدھ, 22 October 2025 - 22:18